۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ماموستا رستمی

حوزہ/ امام جمعہ شہر سنندج نے کہا کہ خبر نگاروں کے زمے بڑی اور اہم زمہ داریاں ہیں اور اس سلسلے میں اب تک بہت سے خبر نگار شہادت کے عظیم درجے پر فائز ہو چکے ہیں، لہٰذا خبر نگاروں کو میڈیا وار کے سپاہی قرار دیا جانا چاہیئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سنی عالم دین مولوی رستمی نے ایران کے صوبۂ کردستان میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیشک پارلیمانی انتخابات میں ایسے لوگوں کو امید وار ہونا چاہیئے جو ملکی اور قومی مفادات کی نسبت میں دین اور زمہ داری کا احساس کرنے والے ہوں۔

سنی عالم دین مولوی رستمی نے کہا کہ صوبۂ کردستان سے اب تک صوبائی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے 224 لوگوں نے اپنی آمادگی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی خصوصیات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک اچھے نمائندے کو اخلاقی طور پر آراستہ ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی اور قومی دکھ اور درد کا نیز احساس ہونا چاہیئے۔

مولوی رستمی نے کہا کہ جو لوگ صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہوں گے ان کا اصلی ہدف عوامی مشکلات کا حل ہونا چاہیئے۔

انہوں نے روز صحافت کی مناسبت سے خبرنگاروں کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ خبر نگاروں کے زمے بڑی اور اہم زمہ داریاں ہیں اور اس سلسلے میں اب تک بہت سے خبر نگار شہادت کے عظیم درجے پر فائز ہو چکے ہیں، لہٰذا خبر نگاروں کو میڈیا وار کے سپاہی قرار دیا جانا چاہیئے۔

امام جمعہ شہر سنندج نے مزید کہا کہ خبر نگاروں کو مشکلات کا درست ادراک کر کے معاشرہ اور حکومتی حکام کے درمیان پل ارتباط کا کردار ادا کرنا چاہیئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .